Apr ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • سانحہ کوئٹہ، تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کے خلاف لوگوں نے مظاہرہ کیا اور احتجاجی دھرنا دیا۔

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں جمعے کو دہشت گردانہ حملے کے خلاف شیعہ مسلمانوں نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر احتجاجی دھرنا دیا سیکڑوں افراد کے دھرنے اور رکاوٹوں کے باعث مغربی بائی پاس پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔

مظاہرین کا موقف ہے کہ ہزارہ کمیونٹی پر پے در پے حملے ہو رہے ہیں لیکن انہیں موثر سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو بات چیت کے لیے دھرنے میں پہنچے لیکن مذاکرات ناکام ہوگئی۔
دھرنے میں شریک مظاہرین نے تکفیری دہشت گرد گروہوں منجملہ سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور جماعت الاحرار کے خلاف نعرے لگا کر دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے دہشت گردی کے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان، بلوچستان شیعہ کونسل، عزاداری کونسل اور دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ حکومت نہ صرف یہ کہ دہشت گردوں کے حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے بلکہ مسجدوں اور امامبارگاہوں پر اس طرح کے حملوں میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ کوئٹہ کے ساتھ سرحدی شہر چمن میں بھی دہشت گردانہ حملے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ٹیگس