سانحہ کوئٹہ پر تشویش، دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم
Apr ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے نیشل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کیا۔
ملتان میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ پر تشویش ہے، شہادتوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا، سابقہ حکومتوں نے نیشل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کیا، وزیراعظم کی اجازت سے نیشنل ایکشن پلان پر قومی یکجہتی کے لیے اپوزیشن کو خط لکھے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا سفر شروع ہے، لٹیروں پر ہاتھ ڈال دیا گیا ہے، لٹیروں کو جیل جانا ہوگا یا لوٹی ہوئی رقم واپس کرنا پڑے گی، ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اقتدار آنی جانی چیز ہے، عوام میں سے ہیں عوام میں رہیں گے۔