May ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • این آر او، عوام اور اللہ سے بے وفائی ہے: عمران خان

پاکستان کےوزیراعظم نے کہا ہے کہ 10 سال میں قرض 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب ہوگیا، شور کرنے والے صرف این آر او لینا چاہتے ہیں، میں اگر این آر او دوں تو عوام اور اللہ سے بیوفائی کروں گا۔

 پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے بغیر ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی، امن کے بغیر ملک میں سرمایہ کاری بھی ممکن نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا سرمایہ کاری شروع ہونے پر بےروزگاری ختم ہوگی، سسٹم کو نقصان پہنچانے والے کہتے ہیں کہ جمہوریت بچا رہے ہیں، 60 کی دہائی میں ہم سب ممالک سے آگے جا رہے تھے، ترقی کرنے میں چین کی مثال نہیں، چین نے آئندہ 20 سال کی تیاری کی ہوئی ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، انسانی فلاح کا نظریہ ریاست مدینہ سے شروع ہوا، مہمند پر ساڑھے 4 ارب روپے خرچ کیا جائے گا، جس علاقے سے گیس نکلتی ہے وہاں کے لوگوں کو فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کوشش ہے افغانستان میں امن آئے اس لئے کہ افغانستان میں امن سے تجارت بڑھے گی، افغانستان کے ساتھ راستے کھولنے کا مطالبہ پورا کروں گا ۔

ٹیگس