مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے ۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی دعوت پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اتوار کو ایک وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے ۔ اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمرزمان کائرہ ، چودھری منظور، حسن مرتضی اور مصطفی نواز کھوکھر موجود تھے جبکہ مسلم لیگ نون کی ترجمان، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ ، ایاز صادق ، محمد زبیر اور پرویز رشید مریم نواز کے ساتھ موجود تھے۔ اس ملاقات میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے اور میثاق جمہوریت کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ بجٹ کو منظور نہیں ہونے دیں گےیاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ک صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ہفتے کو پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔