Aug ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • پیپلزپارٹی کے سینیٹرز کے استعفے ڈرامہ بازی: مسلم لیگ(ن)

مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما نے پیپلزپارٹی کے سینیٹرز کی جانب سے استعفے جمع کرانے کو ڈرامہ بازی قرار دیا ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں عدم اعتماد برقرار ہے اور دونوں جماعت کے اعتماد میں مزید دراڑیں پڑیں گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی افطار پارٹی میں (ن) لیگ کے بڑے وفد کی شرکت پراعتراض تھا،  اخباری اطلاع ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر پوری پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا تھا۔

خواجہ آصف نے پیپلزپارٹی کے سینیٹرز کی جانب سے استعفے جمع کرانے کو ڈرامے بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ڈرامے بازی کے سوا کچھ نہیں، سیاستدان استعفے جمع کرانے کی ڈرامے بازی کرتے رہتے ہیں جیسے دھرنے کے دوران پی ٹی آئی نے استعفے دیے لیکن انہوں نے واپس لے لیے، اب پتہ تب چلے گا جب  پی پی کے سینیٹرز اپنے استعفے سینیٹ میں جمع کرائیں گے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری پر انویسٹمنٹ ان کی غلطی تھی، پی پی اور (ن) لیگ میں اعتماد کا فقدان برقرار ہے اور دونوں جماعتوں کے اعتماد میں مزید دراڑیں پڑیں گی۔

ٹیگس