Sep ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا: عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاک و ہند کے درمیان کشیدگی دنیا کیلئے خطرناک ہوگی۔

لاہور میں سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بنتے ہی کوشش کی ہندوستان سے تعلقات بہترہوں، مودی کو فون پرکہا دونوں ممالک کے ایک جیسے مسائل ہیں، ہندوستان سے تعلقات بہترکرنے میں کوشش کی لیکن مثبت جواب نہ ملا۔

عمران خان نے کہا میری خواہش ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل ہو لیکن جو لوگ جنگ کی باتیں کرتے ہیں، انہوں نے تاریخ نہیں پڑھی، جنگ سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ جنگ کے بعد مسائل بڑھ جاتے ہیں اور جنگ کے بعد ملکوں کو کھڑاہونے میں کئی سال لگتے ہیں جب کہ پاکستان اور ہندوستان دو ایٹمی ممالک ہیں، ان میں تناؤ سے دنیا کو خطرہ ہوگا۔

پاکستان کےوزیراعظم نے کہا کہ آر ایس ایس جو حرکتیں کررہی اس کی اجازت کوئی مذہب نہیں دیتا اور جس طرف یہ ہندوستان کو لے کر جارہے ہیں اس میں کسی اور کی جگہ نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر آر ایس ایس کو روکا نہ گیا تو یہ دیگر مذاہب کے افراد کو بھی تنگ کرے گی جب کہ کشمیرمیں 27 روزسے کرفیولگا ہے لوگوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوچکا ہے، اور یہ انسانیت کے خلاف ہے۔

ٹیگس