پاکستان کی تہران و ریاض کے درمیان کشیدگی دور کرنے کی کوشش
پاکستان کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کئے جانے کی اپیل کی ہے
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی جاری رہنے سے علاقے اور پاکستان پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں کہا کہ تہران اور ریاض کے درمیان بدگمانیاں ختم ہونی چاہیئں۔شاہ محمود قریشی نے ایرانی و سعودی حکام سے پاکستانی وزیراعظم کے مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حالات فراہم ہیں۔پاکستان کے وزیرخارجہ نے اپنی پریس کانفرنس میں کشمیری عوام کی حمایت کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کے موقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے عمران خان سے ملاقات میں کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کے سلسلے میں اپنے اور عوام کے موقف کا کھل کر اعلان کردیا۔