Oct ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • کربلا کی نیت سےایران میں داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کی تعداد میں اضافہ

ایران کےجنوب مشرقی بارڈر میر جاوہ سے کربلائے معلی جانے کے لئے ایران میں داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کی تعداد میں بہتر فیصد اضافہ ہوا ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ادارہ راہداری کے سربراہ ایوب کرد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تیئیس اگست سے انیس اکتوبر تک میرجاوہ بارڈر سے ایک لاکھ نو ہزار آٹھ سو ترپن پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوئے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق باون ہزار سے زیادہ پاکستانی زائرین بسوں کے ذریعے اور ستاون ہزار چار سو سے زیادہ زائرین پیدل چل کر میر جاوہ بارڈر سے ایران میں داخل ہوئے۔ ایوب کرد نے بتایا کہ ان زائرین کو ایک ہزار تین سو چھے ایرانی بسوں کے ذریعے کربلا جانے کے لئے ایران کی مغربی سرحدوں تک پہنچایا گیا۔

اس سال اربعین حسینی کے موقع پر نجف اشرف سے کربلائے معلی تک ہونے والے ملین مارچ میں دنیا کے مختلف ممالک کے اٹھارہ ملین سے زیادہ زائرین نے شرکت کی ۔

ٹیگس