Oct ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیراعظم نے کی ملک میں مظاہروں کا مقابلہ کرنے پر تاکید

پاکستان کے وزیراعظم نے ملک میں مظاہروں کے انعقاد کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام ف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مظاہروں اور دھرنوں سے ملک کو سنگین نقصان پہنچےگا اور یہ دشمن کی خواہشات پر عمل کرنے کے مترادف ہے۔پاکستان کے وزیراعظم نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں سڑکوں پر مظاہروں سے کشمیر کے بارے میں بین الااقوام سطح پر پاکستان کے موقف کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسس ہر طرح کے اشتعال انگیز اقدام کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

جمعیت اسلام پاکستان ف نے ستائیس اکتوبر سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کرنے اور اکتیس اکتوبر کو دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں ، وزیر اعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کررہی ہیں۔مولانا فضل الرحمان جمعیت علمائے پاکستان ف کے سربراہ ہیں۔

ٹیگس