Oct ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • آزادی مارچ کے شرکا سندھ سے پنجاب کی جانب روانہ

اپوزیشن کی جماعت جمعیت علماء اسلام کا آزادی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے اور مارچ کے شرکا اندرون سندھ کے مختلف شہروں سے گز رہے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق کراچی سے شروع ہونے والے آزادی مارچ کے شرکاء روہڑی میں رات قیام کرنے کے بعد اگلی منزل کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ 
کہا جارہا ہے کہ مارچ کے شرکا اندرون سندھ کے مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے آج کسی وقت صوبہ پنجاب میں داخل ہوں گے اور لاھور سے ہوتے ہوئے اکتیس اکتوبر کو دارالحکومت اسلام پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعت کے سربراہ کی جانب سے اس آزادی مارچ کا مقصد وزیراعظم سے استعفیٰ لینا بتایا گیا ہے جسے عمران خان پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔
اپنے تازہ خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ کسی مارچ اور دھرنے سے بلیک میل ہونے والی نہیں ہیں۔ 

ٹیگس