Oct ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • آزادی مارچ والے لاہور کے قریب پہنج گئے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اپوزیشن کا آزادی مارچ ملتان سے لاہور کے قریب پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکا آج رات لاھور میں مینار پاکستان پر قیام کریں گے جہاں اپوزیشن رہنما خطاب بھی کریں گے۔ 
ملتان سے لاہور روانگی سے قبل شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ پوری قوم کی ترجمانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے آئینی حق اور وطن عزیز کی حفاظت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کا مقصد وزیراعظم عمران خان سے استعفے لینا بتایا ہے جس کی اپوزیشن کی دوسری جماعتیں بھی حمایت کر رہی ہیں۔
کراچی میں آزادی کے مارچ کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ 'ہم اپنے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے کیونکہ بقول ان کے پچیس جولائی کے جعلی انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔

ٹیگس