Oct ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • آزادی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پراسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ترجمان جے یو آئی (ف) راولپنڈی حافظ ضیااللہ کے مطابق آزادی مارچ لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی پہنچے گا۔ آزادی مارچ کے شرکاء مری روڈ راولپنڈی سے کل اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

ہم نیوز نے ضلعی ترجمان حافظ ضیا اللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکا ٹی چوک اسلام آباد یا لیاقت باغ راولپنڈی میں قیام کریں گے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنماؤں نے آزادی مارچ کومری روڈ راولپنڈی سے گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے جڑواں شہروں کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ آزادی مارچ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے‏ گئے ہیں اور کئی ہزاراہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں۔

ٹیگس