Oct ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • جمعیت علمائے اسلام (ف) کا حکومت مخالف آزادی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا حکومت مخالف آزادی مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے اور آج رات گئے راولپنڈی پہنچ جائے گا۔

میڈیار پورٹوں میں بتایا گیا ہے جے یو آئی ف کا آزادی مارچ تیس اکتوبر کی رات تک راولپنڈی پہنچنے کی امید ہے۔ مارچ کے شرکا رات راولپنڈی میں قیام کرنے کے بعد اکتیس اکتوبر کو مری روڈ سے ہوتے ہوئے فیض آباد کے راستے دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

قبل ازیں لاھور سے گوجرانوالہ روانگی سے قبل مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مونالا فضل الرحمن نے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پر نااہلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کی معیشت تباہ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعت کے سربراہ کی جانب سے اس آزادی مارچ کا مقصد وزیراعظم سے استعفیٰ لینا بتایا گیا ہے جسے عمران خان پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔اپنے تازہ خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ کسی مارچ اور دھرنے سے بلیک میل ہونے والے نہیں ہیں۔

ٹیگس