Oct ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • حزب اختلاف کے آزادی مارچ کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو سروس اور تعلیمی ادارے بند

پاکستان کی حزب اختلاف کے آزادی مارچ کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو سروس اور تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں ۔

پاکستانی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں، حزب اختلاف آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو سروس اور تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان کی وفاقی حکومت نے ایک سرکولر جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں جمعرات کو سبھی اسکول اور کالج بند رہیں گے ۔

اس سرکولر میں کہا گیا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی دو دن تک بند رہے گی ۔اسی کے ساتھ راولپنڈی کے سبھی سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹی کے ساتھ ہی میٹرو بس سروس بھی غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اپوزیشن کا آزادی مارچ جمعرات کی صبح ضلع راولپنڈی کے علاقے گوجرخان پہنچ گیا ۔قابل ذکر ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں نکلنے والے آزادی مارچ میں ملک کی حزب اختلاف کی دونوں بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون بھی شریک ہیں ۔

ٹیگس