Nov ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  •  جے یو آئی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم

پلان بی کے حوالے سے جے یو آئی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں پلان بی کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے تمام اراکین کو پلان بی پر اپنی تیاری مکمل کرنے اور صوبائی تنظیموں کو اپنی اپنی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے منگل کی شام اپنی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب کیا ہے جس میں صوبائی عہدیدار اپنی تیاری اور وسائل کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

میڈیارپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کشمیر ہائی وے پر دھرنا جاری رکھنے اور پلان بی کے تحت ملک بھر کی مرکزی شاہراہوں اور تجارتی رابطوں کو منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں آزادی مارچ اور دھرنا ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس دھرنے کی وجہ سے، راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کو تین کروڑ اور پچاسی لاکھ روپیئے کا خسارہ ہوچکا ہے۔

ٹیگس