Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • پاکستان آئی ایم ایف اورعالمی بینک کا غلام: مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جبر کی حاکمیت ہمیں تسلیم نہیں اور اب حکمرانوں کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے۔

اسلام آباد میں  دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی، بینک اور ایشیائی بینک کا غلام بنا دیا گیا اور پاکستان کی معیشت کو قرضوں پر چلایا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہمارا بجٹ آئی ایم ایف تیار کرتاہے اور آئی ایم ایف کے ملازم پاکستان کی معیشت چلا رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری ختم ہوچکی ہے کوئی یہاں پیسہ لگانے کو تیار نہیں ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم خدا اور قوم کی گرفت میں آگئے ہیں، حکمرانوں کا حساب لینے کا وقت آ گیا ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت پرمزید دباؤ بڑھانے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر آگے بڑھیں گے اوراس حکومت کا خاتمہ کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے، نااہل اور ناکام حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے اور اسی جذبے کے ساتھ  یہ تحریک آگے بڑھے گی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ناجائز حکمرانوں سے نجات تک جنگ جاری رہے گی اب ہم اپنا دباؤ مزید بڑھا رہے ہیں اور بڑھاتے جائیں گے۔

 

ٹیگس