Nov ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  •  مولانا فضل الرحمٰن نےحکومت سے ڈیل یا مفاہمت سے متعلق خـبروں کو مسترد کردیا

پاکستان کی اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےحکومت سے ڈیل یا مفاہمت سے متعلق خـبروں کو مسترد کردیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور حکومت اور جے آئی اے کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنے والے چوہدری پرویز الہی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد کا دھرنا کسی ڈیل یا مفاہمت کے نتیجے میں ختم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی سے یا ان کے ذریعے کوئی ڈیل اور کوئی مفاہمت نہیں ہوئی، وہ اس بات کی پر زور تردید کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہےکہ گزشتہ روز ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد کا دھرنا مفاہمت کے ساتھ ختم کیا۔

ٹیگس