Nov ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • نوازشریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ

پاکستان کے سابق اور نا اہل ہونے والے وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی اس ملک میں اب بھی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اس ملک کے وزیراعظم عمران خان اور حکومتی قانونی ٹیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے، وزیر اعظم نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیا جائے اور قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لے کر کابینہ میں رپورٹ پیش کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا اور فیصلے پر حکومتی حکمت عملی آئندہ کابینہ اجلاس میں طے ہوگی۔

ٹیگس