Nov ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • جے یو آئی کے دھرنے، مختلف شہروں میں ٹریفک معطل

پاکستان میں آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت، مختلف شہروں میں جمیعت علمائے اسلام ف کے کارکنوں کے دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور جی ٹی روڈ پر جمیعت علمائے اسلام ف کے کارکنوں کے دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔

اس رپورٹ کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے کارکنوں نے لاہور میں شاہدرہ سے آگے امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا ہے۔

اس دھرنے سے راولپنڈی کی طرف جانے والا ٹریفک جام ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکن سڑک پر بیٹھ گئے ہیں۔ دھرنے دینے والوں نے حکومت کے خلاف جم کے نعرے بازی کی۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر دھرنے کی وجہ سے ، روڈ کے دونوں جانب، عام لوگوں بالخصوص طلبا کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق طلبا کو کئی کئی کلومیٹر پیدل چلنا پڑاہے ۔ دھرنے پر بیٹھے جمیعت علمائے اسلام ف کے کارکنوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستائیس نومبر تک روزانہ ظہر سے مغرب تک اسی جگہ دھرنا دیں گے۔

ٹیگس