Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • آصف علی زرداری کو ریلیف دلانے کی کوششیں تیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی علاج کے لئے ریلیف دلانے کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بغرض علاج لندن جانے کے بعد، پیپلزپارٹی کے اراکین نے بھی اپنے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی اسی طرح کی ریلیف دلانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری مختلف مقدمات کے تحت عدالتی تحویل میں ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ آصف علی زرداری کافی بیمار ہیں اور اسلام آباد کے ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا کہنا ہے کہ جس طرح علاج کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ریلیف اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی اسی طرح آصف علی زرداری کو بھی ریلیف دی جائے۔

پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے علاج کے لئے جو میڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے اس میں ان کے ذاتی معالج کو بھی شامل کیا جائے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کے تعلق سے حکومت امتیازی طرز عمل اپنائے ہوئے ہے ۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف سزایافتہ ہیں جب ان کو ریلیف دی گئی تو آصف زرداری تو ‎سزایافتہ بھی نہیں ہیں انہیں ریلیف کیوں نہیں دی جارہی ہے۔

ٹیگس