نیب کو حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت
Dec ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
پاکستان کی احتساب عدالت نے نیب کو مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
پاکستان کے قومی احتساب بیورو نیب نے لاھور کی احتساب عدالت سے درخواست کی تھی کہ اسے کیمپ جیل میں بند مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز سے تفتیش کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملزم نثار گل سے ہونے والی تفتیش کے بعد نئے شواہد سامنے آئے ہیں جس کی بنیاد پر حمزہ شہباز سے تفتیش کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔احتساب عدالت نے نیب کی درخواست منظورکرلی اور حمزہ شہباز سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو قومی احتساب بیورو نے منی لانڈرنگ اورآمدنی سے زائد اثاثوں کے مقدمات میں گرفتار کر رکھا ہے۔