پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی: شاہ محمود قریشی
Jan ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران اورپاکستان کے وزراء خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کسی بھی علاقائی تنازعے کا حصہ نہیں بنے گا اور اپنی سرزمین کسی کے بھی خلاف استعمال ہونے نہیں دے گا۔
شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے میں حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔