Jan ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • مارٹر حملے کے بعد پاک افغان بارڈ طور خم بند

افغان علاقے سے پاکستان پر مارٹر حملے کے بعد طور خم بارڈر عارصی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروق نے کہا ہے کہ افغانستان سے دو مارٹر گولے فائر کیے گئے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد طورخم سرحد کو سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے بند کردیا گیا۔ عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ پاکستان، اس معاملے کو افغان حکام کے سامنے اٹھائے گا۔
پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ افغانستان سے سرحد پار حملہ کیا گیا ہو۔ گزشتہ برس اکتوبر میں سرحد پار سے کی جانے والی فائرنگ میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس