Feb ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق کے انتقال پر پاکستانی  سیاستدانوں کی تعزیت

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 برس تھی۔

پاکستان کےصدرڈاکٹر عارف علوی نے ایک بیان میں نعیم الحق کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے دیرینہ دوست، سیاسی ساتھی نعیم الحق کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے نعیم الحق کو ہمت اور بہادری کے ساتھ کینسر سے لڑتے دیکھا ہے۔

قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، گورنرسندھ عمران اسماعیل، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائزہ نے نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نعیم الحق کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بعد نماز عصرادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کل وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کرگئے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے، ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ٹیگس