Feb ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • حکومت 6 ماہ کی مہمان: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

لاہورمیں صحافیوں سے ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے دعوی کیا کہ بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کواستعمال کرتی ہیں اور وزیراعظم عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے تاہم حکومت سے پاورشیئرینگ کے لیے کوئی ڈیل نہیں کریں گے اس لئے کہ یہ حکومت ٹھیکے پر لی گئی ہے، اس کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے، جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہےجو ٹھیکا ہوتا ہےاوراب حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا اور6 ماہ میں چلی جائےگی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف دورکے تمام بحران دوبارہ سر اٹھا چکےہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں پھر حکومت جانے کے حوالے سے مختلف فارمولے زیر گردش ہیں اور چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں ایسی اُمید افزا افواہوں کا جہاں مقصد مہنگائی، بھوک، بیماری سے تھکے ہارے عوام میں نظام کہن مخالف سوچ کی بیخ کنی ہوتا ہے تو وہاں رواں حکومت کو بھی دباو میں رکھنا ہوتا ہے۔

 

ٹیگس