شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے: پاکستان کے وزیر اعظم
Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم نے عالمی برادری سے کہا ہےکہ وہ شام کے بحران کے سیاسی حل کے لئے کوشش کرے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم سیکٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کے ناطے شام کے بحران کے سیاسی حل کیلئے کوشش کرے۔
ہونے والی ٹیلی فونی گفتگومیں پاکستان کے وزیر اعظم نے کشمیر کی صورتحال اور ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے تشدد پر بھی اسلام آباد کے موقف کی وضاحت کی۔
واضح رہے کہ شام پر ترکی کی جارحیت کی وجہ سے انقرہ کو عالمی برادری اور دمشق کی بڑے پیمانے پر مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔