سفارتکاری کو وقت کے تقاضوں سے ہماہنگ کیا جائے: قریشی
Mar ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتکاری کو نئے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران اور سینیئر سفارتکاروں سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وقت کے ساتھ سفارتکاری کے تقاضے بھی بدل رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سفارتکاری کے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ نوجوان افسران وزارت خارجہ اور ملک و قوم کا مستقبل ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فارن سروس، کارگردگی کی بنیاد پر ملک کی موثر ترین سروس کے طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے۔
وزارت خارجہ کے افسران سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات کے دوران، مختلف افسران اور شخصیات نے دنیا کے مختلف حصوں میں سیاسی، معاشی اور سماجی بنیادوں پر بہتر سفارتکاری کے مواقع کے بارے میں بحث کی صورت میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔