Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان، ہم پر الزام لگا کر کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے: پاکستان

پاکستان نے کابل میں سیکھوں کی عبادت گاہ پر دہشتگردانہ حملے میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ایما پر ہندوستانی میڈیا نے گذشتہ پچیس مارچ  کو کابل میں سیکھوں کے گرودوارے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کو پاکستان سے جوڑنے کی جو کوشش کی  ہے، جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد پہلے ہی اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدس مقامات کی حرمت کا ہر وقت احترام ضروری ہے اور اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہئے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کا مقصد پاکستان کی شبیہ  خراب کرنا اور اس ملک کے زیر کنٹرول کشمیر اور وہاں کے عوام کے خراب حالات سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانا ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کے گرودوارے پر حالیہ دہشتگردانہ حملے میں پچیس عام شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے تھے۔اس حملے کی ذمہ داری دہشتگرد ٹولے داعش نے قبول کی ہے۔

ٹیگس