Apr ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستانی سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر شمالی وزیرستان میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے اتوار کے روز شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں قائم ایک چیک پوسٹ پر اچانک حملہ کر دیا جس میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ فوجی اہلکاروں کے جوابی حملے میں پانچ دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروپ سے ہے۔ عام طور پر پاکستان کے شمالی علاقوں میں تحریک طالبان پاکستان اور اس سے وابستہ دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی اس آئی نے صوبہ سندھ کے صدر مقام کراچی سے داعش کے چار خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد کراچی کے اہم تجارتی مراکز پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ 

ٹیگس