Apr ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی سرحد کے قریب پاکستانی میزائل

سٹیلائٹ سے لی گئی تصاویر میں دکھائی دے رہا ہے کہ پاکستان کی فوج نے ہندوستان کی سرحد کے قریب فضا میں مار کرنے والے اینٹی میزائل سسٹم نصب کر دیا ہے۔

اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا میں سامنے آنے والی تصاویر میں بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی فوج نے حالیہ دنوں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے اینٹی میزائل سسٹم کو ہندوستان کی سرحد کے قریب نصب کیا ہے۔

چند روز قبل ہندوستان کے فوجی حکام نے کہا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کی فوج کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے مابین مسئلہ کشمیر پر دو بار جنگ بھی ہوئی اور دونوں ملکوں کے تعلقات 2019 میں کشمیر میں خصوصی ایکٹ کے خاتمے کے بعد انتہائی کشیدہ ہو گئے۔

ٹیگس