Apr ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی سرحد کے قریب پاکستان نے میزائل تعینات کئے

سٹیلائٹ تصاویر سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کی سرحد کے قریب اپنے اینٹی ایرکرافت میزائل منتقل کر دئے ہیں۔

روس کی اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پر نشر کی جانے والی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی فوج نے حالیہ دنوں میں ہندوستان کی سرحد کے قریب زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب کر دیئے ہیں۔
دریں اثنا پاکستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے ہفتے کے روز کشمیر کے پلوامہ علاقے میں پاکستانی فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کر کے تین فوجیوں کی جان لی ہے۔ پاکستان کے یہ فوجی علاقے میں تلاشی کی کاروائی میں مصروف تھے۔
اس طرح گذشتہ چار دنوں میں ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ میں مجموعا نو پاکستانی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے ہوتے رہتے  ہیں اور دونوں ہی فریق ایک دوسرے پر فائر بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں۔

ٹیگس