May ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • پاکستان، لاک ڈاون میں ڈھیل دیتے ہی دھماکہ، متعدد زخمی

پاکستان میں تاجروں کے بے حد اصرار پر لاک ڈاون میں نرمی کس کے ساتھ ہی جہاں کورونا وائرس میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں آج ایک خوفناک دھماکہ بھی ہوا ہے۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور کے تجارتی مرکز رامپورہ گیٹ میں آج صبح زوردار دھماکا ہوا جس میں ابھی تک 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد بجلی کے پول سے نصب تھا جس کے نتیجے میں 2 ٹریفک اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

حکام کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 کلو گرام دیسی ساختہ بارود استعمال کیا گیا جبکہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے انجام پایا۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا۔

چند ماہ قبل بھی پشاور میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دیسی ساختہ بارودی مواد دھماکہ ہوا تھا جس میں دس افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس