Jun ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • جماعت اسلامی کے سابق امیرسید منور حسن انتقال کر گئے

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے۔

اہلخانہ کے مطابق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان طبعیت خرابی کے باعث کراچی کے امام کلینک میں چند روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ منور حسن کی موت بہت بڑا صدمہ ہے، انہیں اللہ کے دین سے بہت محبت تھی،ساری زندگی دین کی خدمت کی،جرات سے حق کے لئے کھڑے رہے۔

جماعت اسلامی کے سابق امیر 5 اگست 1941 کو دہلی میں پیدا ہوئے وہ 2009 سے 2014 تک جماعت اسلامی پاکستان کے چوتھےامیر رہے جبکہ اسلامی جمیعت طلبہ کے سرکردہ رہنماء بھی رہے۔

انھوں نے1963ءاور 1966ءمیں جامعہ کراچی سے عمرانیات اوراسلامیات میں”ایم اے“ کے امتحانات امتیازی حیثیت سے پاس کیے۔

 

ٹیگس