تکفیری دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گرد گرفتار
دہشت گردوں کے قبضے سے ہٹ لسٹ اور مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تکفیری دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گرد گرفتار ہوئے یہ گرفتاری کراچی میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے خفیہ آپریشن میں ہوئی۔ حراست میں لئے گئے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ہٹ لسٹ اور مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کی 6 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے اور چار ٹیموں کے فعال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ٹارگٹ کلرز مذہبی، سیکیورٹی فورسز اور دیگر افراد کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ ماہ محرم الحرام کے موقع پر پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی جاتی ہے اور نہتےعزاداران حسینی پرعزاداری سید الشہداء کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کئے جانے کے نا پاک منصوبے بنائے جاتے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link