Jul ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • بلوچستان میں فائرنگ، 5 جاں بحق و زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز پدراک کے قریب معمول کی گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے مزید اہلکار علاقے میں پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

در ایں اثناء ایف سی بلوچستان نے تربت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں کالعدم بی ایل اے کا مرکزی دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے تھا اور وہ ان کا مرکزی دہشت گرد تھا، جب کہ آپریشن کے دوران ہتھیار، گرنیڈ، آلات مواصلات اور دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس