پاکستان میں کورونا، اموات میں کمی اور صحت یابی میں اضافہ
پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں بدستور 12ویں نمبر پر ہے۔
پاکستانی میڈیا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 63 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے اس طرح پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہو چکی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے مبتلا افراد کی تعداد کم ہونے کے ساتھ ساتھ ہلاکتوں میں بھی کمی آ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جس کے ساتھ ہی جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 892 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 288 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 892 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے پاکستان میں 25 ہزار 513 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک ہزار 179 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 44 ہزار 883 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link