Aug ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی اختلافات میں شدت

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بارڈر پر باڑھ لگانے کے پاکستانی فوج کے اقدام کے غیرقانونی ہونے کے بارے میں افغان فوج کے موقف کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحد پر باڑھ لگانے کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق قرار دیا اور کہا کہ یہ باڑھ سرحدی علاقوں کی سیکورٹی کے لئے ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد، افغانستان کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور باڑھ لگانے کے لئے اس کی سرحدوں کے اندر داخل نہیں ہوا اور افغانستان سے بھی یہی توقع رکھتا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک افغانستان کے ساتھ مشترکہ بارڈر پر نو سو کلومیٹر تک باڑھ لگائی جا چکی ہے۔

دوسری جانب افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ مشترکہ بارڈر پر حصار کشی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن اور سرحدی تنصیبات قائم کرنے سمیت بعض مسائل پر اختلافات ہیں اور فریقین ایک دوسرے پر دہشتگردی کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔

برطانوی سامراج نے اٹھارہ سو ترانوے میں جعلی ڈیورنڈ لائن کھینچی تھی جسے افغانستان نے کبھی بھی مشترکہ بارڈر کے طور پر تسلیم نہیں کیا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg

ٹیگس