Aug ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • نوازشریف اور فضل الرحمن کی گفتگو

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو فون کرکے یقین دلایا ہے کہ اپوزیشن اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔

پاکستانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن سے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ بیٹھنا ان کے موقف کے منافی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ میری بیماری، دور ہونے اور کمیونیکیشن نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں- نوازشریف نے کہا کہ آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا اور ہم مل کر مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے-

مولانا فضل الرحمن نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ وہ نون لیگ کو اپنا قریبی سمجھتے ہیں اور اپوزیشن کی دونوں ہی بڑی جماعتوں کو نیب کے ذریعے دھمکایا جا رہا ہے- دونوں رہنماؤں کا یہ ٹیلی فونی رابطہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب خبریں آئی تھیں کہ نوازشریف نے محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا پروگرام بنا لیا ہے-

دوسری جانب اپوزیشن رہنماؤں کے رابطوں کے جواب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ مخالفین سن لیں کہ کپتان کریز پر جم چکا ہے اور وہ اب لمبی اننگ کھیلے گا- ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دوسروں کو ساتھ لے کر چلنے کے لئے این آر او دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

ٹیگس