Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۷ Asia/Tehran
  • نواز شریف کو واپس ملک آنا ہوگا: عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فوری طور پر وطن واپس لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی واپسی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کی قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو فوری طور پر وطن واپس لانے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ وہ اس مسئلے میں کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ کو برداشت نہیں کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وطن واپس آکے مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لاہور کی احتساب عدالت العزیزیہ ریفرینس میں سات سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن میں مقیم ہیں۔

پاکستان کی ایک عدالت نے گزشتہ سال اکتوبر میں میاں نواز شریف کی درخواست پر ان کی سزا چھے ہفتے کے لیے معطل اور انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

ٹیگس