Sep ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • فرانسیسی میگزین کا توہین آمیز اقدام ، پاکستانی وزیرخارجہ کی جانب سے مذمت

پاکستان کے وزیر خارجہ نے فرانسیسی جریدے چارلی ایبدو میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکے دوبارہ شا‏ئع کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے فرانسیسی سفیر کے ذریعے اپنی تشویش اور احتجاج سے حکومت فرانس کو آگاہ کردیا ہے۔پاکستان کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یہ حکومت فرانس کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئندہ ایسے واقعات کی تکرار کی روک تھام کے لیے لازمی اقدامات انجام دے اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والوں کو سزا دے۔

شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان آزادی بیان کا حامی جمہوری ملک ہے تاہم وہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ آزادی بیان کا مطلب دوسروں کے مقدسات کی توہین اور جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہرگز نہیں۔ پاکستان کے عوام کل نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں فرانسیسی جریدے چارلی ایبدو کے اس توہین آمیز اقدام کے خلاف مظاہرے کریں گے۔

ٹیگس