Sep ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • افغان پاک سرحد پر جھڑپ، ایک ہلاک آٹھ زخمی

افغانستان اور پاکستان کے سرحدی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں ایک افغان اہلکار کے مارے جانے کی خبر ہے۔

افغان صوبے ننگر ہار کے گورنر ہاوس کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے مومن درہ شہر سے ملنے والی سرحد پر افغانستان اور پاکستان کے فوجیوں کی جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں نے یک طرفہ طور پر سرحدی تنصیبات قائم کرنے کی کوشش کی۔عطاء اللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ جھڑپ میں ایک افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے جن میں تین عام شہری بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں پاکستانی سیکورٹی فورس کو پہنچنے والے نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ۔ڈیورنڈ لائن کے معاملے پر پائے جانے والے اختلافات کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کی اہم وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ حکومت افغانستان ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہیں کرتی جبکہ پاکستان مذکورہ لائن کو دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی سرحد قرار دیتا ہے۔

ٹیگس