Sep ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان نے ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کی حمایت کی

پاکستان کے وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایران جوہری معاہدے کے نفاذ پر زور دیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ماسکو کی میزبانی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران جوہری معاہدے سے متعلق اسلام آباد کے موقف کو اجاگر کرتے ہوئے ایران جوہری معاہدے کے نفاذ پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایران جوہری معاہدے کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر اراکین کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے علاقائی تبدلیوں پر بات کرتے ہوئے تشدد اور انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ تعاون سمیت افغانستان مسئلے کا ذکر کیا۔

انہوں نے افغان انٹراڈائیلاگ کی راہ میں چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے افغانستان میں قیام امن اور استحکام کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے والوں سے خبردار کیا۔

وزیر خارجہ قریشی نے کہا کہ پاکستان علاقے میں قیام امن و استحکام سمیت، مشترکہ مفادات کے حصول اور دہشتگردی کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کے منصوبوں کی حمایت کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ماسکو کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔

ٹیگس