Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا میں مبتلا ہو گئے

بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیاں روک دیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ میں نےخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آج آئی ہے۔ قبل ازیں ان کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ یا تھا جس کے بعد بلاول بھٹو نے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔

واضح رہے کہ کل بروزجمعہ بلاول کی بڑی بہن بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب اُن کے گھر بلاول ہاؤس پر منعقد ہو رہی ہے جس میں اب وہ شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ٹیگس