Dec ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی سمجھوتے پر دستخط

پاکستان اور چین نے دفاعی تعاون کی توسیع کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دو طرفہ دفاعی تعاون کے اس سمجھوتے پر دستخط چین کے وزیر دفاع کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ندیم رضا کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کئے گئے۔ اس ملاقات میں فریقین نے دفاعی و سیکورٹی تعاون اور علاقے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔

چین کے وزیر دفاع نے سی پیک منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے امن کا ماحول سازگار بنانے سے متعلق پاکستان کی کوششوں کی قدردانی بھی کی۔

گذشتہ تین ماہ کے دوران چین کے وزیر دفاع اور پاکستان کے اعلی فوجی حکام کے درمیان ہونے والی یہ تیسری ملاقات ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ماسکو میں روس کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان دفاعی و سیکورٹی تعاون کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر دفاع سے ملاقات کی تھی۔

ٹیگس