اپوزیشن نے استعفی دینے کا اعلان کر دیا
پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈیم نے حکومت کے خلاف جیل بھرو تحریک پر غور اور اسمبلیوں سے استعفے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے بعد حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کو اکتیس دسمبر تک پارٹی قائدین کے پاس استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
اجلاس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ کل اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ طے کی جائے گی اور ملک میں پہیا جام ہڑتال کے ساتھ ساتھ شٹر ڈاؤن کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔
قبل ازیں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔