Dec ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے: پاکستانی وزیر

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا۔

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کورونا وبا کی صورتحال میں ایرانی عوام کے خلاف غیر قانونی پابندیوں اور امریکی معاشی دہشت گردی کے تسلسل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ جب بات انسانیت اور انسان دوستانہ اقدام کی ہو تو کسی بھی حکومت کی پہلی اور اہم ترجیح اپنی قوم کی ضروریات کی فراہمی اور اپنے شہریوں کے لیے صحت کی سہولیات مہیا کرنا ہوتی ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف پابندیوں کو انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کو خود غرضانہ سیاسی فیصلوں کی بنیاد پر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے سیاسی مطالبات سے بالاتر ہو کر انسانیت کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

پاکستان کی اس خاتون سیاستدان نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے اور کثیر الجہتی تعلقات خاص طور پر بارڈر مینجمنٹ ، دفاعی اور معاشی تعاون کے فروغ کیلیے دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان سرحدی اقتصادی کوریڈور پر بھی تاکید کی۔

ٹیگس