Jan ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، حکومت پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق عالمی رینکنگ جا ری کردی جس میں 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 124واں نمبر آیا ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن رینکنگ میں پاکستان کی گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 درجے تنزلی ہوئی، 2019 میں کرپشن سے متعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک 120 تھا۔ گزشتہ سال کرپشن کے خلاف پاکستان  کا اسکور ریٹ 31 رہا ۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں صومالیہ اور جنوبی سوڈان کرپٹ ترین ممالک قرار دیے گئے ہیں ۔

یہ رپورٹ ایسے میں شائع ہوئی ہے کہ جب پاکستان میں عمران خان کی حکومت کا دعوی ہے کہ کرپشن کے خلاف اس نے بڑی اور کامیاب کارروائیاں کی ہیں اور کرپٹ لوگوں کو معاف نہیں کیا جائیگا اورکرپشن کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

ٹیگس