Feb ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • شمالی وزیرستان میں جھڑپ، چار فوجی جاں بحق

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان خونریز جھڑپ میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو شمالی وزیرستان کے علاقے پیشاور کے قریب ہونے والی جھڑپوں میں چار دہشتگرد ہلاک کر دئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان جھڑپوں میں پاکستان کے چار فوجی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

گزشتہ ایک مہینے میں شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاکستانی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف کئی کارروائیاں انجام دی ہیں جن میں بیس سے زیادہ دہشتگرد ہلاک اور دس فوجیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ 

شمالی وزیرستان کا علاقہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریک طالبان کا گڑھ ہے۔ تحریک طالبان، پاکستان کا خطرناک دہشتگرد گروہ سمجھا جاتا ہے اور اسی گروہ نے سولہ دسمبر دوہزار چودہ کو پیشاور میں ایک اسکول پر حملہ کر کے تقریبا ایک سو پچاس طالبعلموں کو قتل کردیا تھا۔

 

ٹیگس