Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں امریکہ جیسے ووٹنگ نظام کی ضرورت

عمران خان نے پاکستان میں امریکہ جیسے ووٹنگ نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ملک کے نظام انتخابات کو ناقص قرار دے دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اب ہمارے لئے یہ بات واضح ہوجانی چاہئے کہ پاکستان میں جس طرح سے انتخابات ہوتے ہیں، وہ ہم اب نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ جیسا ووٹنگ نظام لانا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات اس طرح سے ہونے چاہئیں کہ جس کی مثال امریکہ میں موجود ہے کہ ٹرمپ نے بہت کوشش کرلی لیکن صدارتی انتخابات میں دھاندلی نہ کرسکے۔ عمران خان نے اسی کے ساتھ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری پر بدعنوانی کو فروغ دینے کا الزام بھی لگایا۔
انھوں نے اپنی کابینہ کے اراکین کو ہدایت کی کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے تعلق سے باقا‏عدگی سے غور کریں۔ انھوں نے کہا کہ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ جب انتخابات کا وقت آئے تو معلوم ہو کہ ہم ابھی اس ٹیکنالوجی سے کام لینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

 

ٹیگس