کراچی میں فضائی آلودگی میں اضافہ
Mar ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
کراچی میں فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی کے اعتبار سے کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو کراچی کی فضاء میں زہریلے زرات کی مقدار ایک سو انسٹھ پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے معین کردہ معیار کے مطابق ایک سو اکیاون سے دوسو درجے تک کی آلودگی صحت کے لئے مضر ہے اور دو سو ایک سے تین سو درجے تک کی آلودگی انتہائی مضر ہوتی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق تین سو سے زائد درجے کی آلودگی خطرناک ہوتی ہے۔
فضائی آلودگی کے لحاظ سے نیپال کا دارالحکومت کاٹھمنڈو پہلے نمبر اور تھائی لینڈ کا شہر شیانگ مائی دوسرے نمبر پر ہے۔